خبریں

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے کھانے سے کیڑا برآمد، سکردو میں واقع دیوانِ خاص نامی ہوٹل سیل

سکردو (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بلتستان ریجن اور ایس ایس پی سکردو کے پیالے میں کیڑے آنے کے بعد دیوان خاص ہوٹل کو سیل کردیا گیا اور ہوٹل کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی اور ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن اپنے سٹاف کے ہمراہ دیسی بلے پینے کیلئے دیوان خاص ہوٹل میں گئے تھے جب انہیں دیسی بلے پیش کئے گئے تو ڈونگے میں کئی کیڑے موجود تھے کیڑوں کو دیکھتے ہی ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے الٹیاں شروع کر دیں موقع پر ہی بلے کو برتن سمیت قبضے میں لے کر فوڈ انسپکٹر کو واقعے کی اطلاع کر دی جس پر فوڈ انسپکٹر حسین اخونزادہ نے ایس ایچ او سٹی تھانہ سکردو کی سربراہی میں آکر دیوان خاص ہوٹل کو سیل کردیا اور پولیس نے ہوٹل کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا فوڈ انسپکٹر حسین اخونزادہ نے کہاکہ بدھ کے روز ڈی آئی جی اور ایس ایس پی دیوان خاص میں بلے پی رہے تھے کہ انہیں پتہ چلا کہ ان کے پیالے اور ڈونگے میں کیڑے موجود ہیں کیڑوں کی موجودگی کا علم ہوتے ہی دونوں آفیسران نے الٹیاں کرنا شروع کر دیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے جاکر مزکورہ ہوٹل میں کیچن کو چیک کیا اور ڈونگے میں موجود بلے چیک کیا تو وہاں سے کئی مزید کیڑے بھی برآمد ہوئے ہم نے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہوٹل کو سیل کردیا جس ہوٹل سے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے ڈونگے میں کیڑے آئے ہیں اس کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ناقص صفائی اور باسی کھانے کھلانے پر سیل کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ہوٹل انتظامیہ باز نہیں آرہی ہے آج تو حد ہو گئی کہ بڑے آفیسران کے ڈونگوں سے بھی کیڑے مکوڑے برآمد ہونے لگے ہیں ہم نے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے پولیس کیس کا استغاثہ بنا کر جمعرات کے روزعدالت میں پیش کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button