سیاست

کچھ نام نہاد افراد آئی ایس ایف کا لبادہ اوڑھ کر صوبائی قیادت کے خلاف من گھڑت بیانات دے رہے ہیں: ضلعی صدر آئی ایس ایف گلگت

گلگت(پ ر) پی ایس ایف اور ایم ایس ایف (این ) طلبہ کے حقوق کے نام پر ان کے حقوق کو غصب کررہے ہیں اور ان کی کتابیں ناپید ہوچکی ہے جس کو پرانی کتابوں کے مراکزمیں بھی رکھنے کے قابل نہیں ہوچکی ہے ۔نو جوان اب نئی کتا ب آئی ایس ایف کو پڑھنااور سمجھنا چاہتے ہیں اور کثیر تعداد میں نوجوان جوق در جوق انصاف سٹوڈنٹس فیڈیشن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آئی ایس ایف گلگت فخر لون نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا ISFایک واضح کتاب ہے اس کا منشور طلباء و طالبات میں انصاف اور اپنے حق کیلئے شعور بیدار کروانا ہے اور اس مملکت خداداد پاکستان سے وراثتی اور کرپٹ مافیاز کی سیاست کا خاتمہ کرکے میرٹ کے بنیادوں پر اور ٹیلنٹ کو سیاست میں لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد افراد آئی ایس ایف کا لبادہ اوڑھ کر صوبائی ذمہ داروں کے خلاف من گھڑت بیانات دیتے اور ایک سازش اور دوسری پارٹیوں کے ایماء پر ISFکو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور طلبہ تنظیموں کے نام پر بنے والی دیگر بھتہ خور پارٹیوں کو میدان صاف کرنا چاہتے ہیں۔ان نام نہاد اور سازشی عناصر کی نام کوششیں کچھ دنوں میں دم توڑ ے گی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈیشن آنے والے وقتوں میں نہ صرف گلگت بلتستان میں بلکہ پورے پاکستا ن اور پوری دنیامیں پاکستان کے طلباء و طالبات کی نمائندہ تنظیم بنے گی اور گلگت بلتستان کے آئینی و معاشی حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button