خبریں

اشکومن کو سب ڈویژن کا درجہ دلوانا اولین ترجیح ہے، نواز خان ناجی

اشکومن(کریم رانجھا ) ؔ اشکومن کو سب ڈویژن کا درجہ دلوانا اولین ترجیح ہے ،اشکومن روڈ کے لئے سات کروڑ روپے کی منظوری مل چکی ، ،سول ہسپتال چٹورکھنڈ کو تیس بیڈ بنانے کے لئے معاملات چل رہے ہیں ،دائین آرسی سی پل کے لئے فیزیبلٹی کی مد میں رقم مختص کردی ہے،جبکہ لنک روڈز پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ 1غذر نواز خان ناجی نے چٹورکھنڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی بڑا مسئلہ ہے،ریموٹ سٹیشنز پہ لانے کے لئے ڈاکٹروں کو فریاد کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی ٹکنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے سول ہسپتال چٹورکھنڈ کا دورہ بھی کیا،اس موقع پر ہسپتال کے عملے سے مسائل دریافت کئے ۔ہسپتال کی باؤنڈری وال اور دو اضافی کمرے تعمیر کرنے کا یقین دلایا۔سول ہسپتال چٹورکھنڈ کو تیس بیڈ بنانے کے معاملے پر پیشرفت جاری ہے انشا الللہ عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ۔نہوں نے مزید کہا کہ انٹر کالج کی تعمیر جون 2018تک مکمل ہوگی۔کالج کے عارضی سٹاف کو مستقل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کوئی حل نکالا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button