سیاست

ملک میں جمہوریت کی قندیل پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے لہو سے روشن ہے، سعدیہ دانش

گلگت(پ ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز ملکی سلامتی کے خلاف سازش تھی جسے پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے خون میں ڈوب کر ناکام بنا دیاہے،ملک میں جمہوریت کی قندیل پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے لہو سے روشن ہے،ملکی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے اور جمہوریت کا تسلسل پیپلزپارٹی کا منشور۔بدھ کے روز انہوں نے سانحہ کار ساز کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کارساز طالع آزماؤں کے خلاف جدوجہد اور جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی علامت بن چکا ہے اور دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہونے اور ملک کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا درس دیتا ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید وطن عزیز کی بقا اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن آئیں اور پاکستان کے عوام آج جن جمہوری ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں وہ محترمہ شہید کی بہادری اور قربانی کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی پاکستان پیپلز پارٹی نے آگے بڑھ کر جمہوریت کا عَلم بلند کیا۔پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ وطن عزیز اور جمہوریت پر قربان کردیااور جراعت و بہادری کی داستان رقم کی،کارساز دراصل ملک دشمنوں کی شکستِ فاش اور جمہوریت دشمنوں کی پسپائی ہے۔ملک کی جمہوری تاریخ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی جدوجہد اور بے مثل قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری پڑی ہے،اور آئندہ بھی جب کبھی ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی ضرورت پڑے گی تو پیپلزپارٹی صف اول میں کھڑی ہوگی۔اور جمہوریت کی قدر و قیمت کا اندازہ ہم سے زیادہ کس کو ہوسکتا ہے جس کیلئیشہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں جمہوری تقاضوں کے عین مطابق عوامی خدمت کو شعار بنایا جائے تاکہ جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانیاں رنگ لائیں،مگر بدقسمتی سے موجود حکومت جمہوریت کے بجائے سزا یافتہ اور نااہل شخص کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔جوکہ جمہوری آداب کے منافی ہے اور اسطرح کے اقدامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button