اہم ترین

وزیر اعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس 25 اکتوبر کو سکردو میں ہوگا

سکردو( رضاقصیر) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 25 اکتوبر کو ایک روزہ دوے پر سکردو آرہے ہیں جہاں وہ بحیثت چئیر مین گلگت بلتستان کونسل کے کیڈٹ کالج میں گلگت بلتستان کونسل کی موجود کونسل کے چوتھے اور مجموعی طور پر نویں اجلاس کی صدارت کرینگے، اس کے علاوہ وزیراعظم کیڈٹ کالج کے مقام پر ہی گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کا افتتاح کرینگے کونسل کے زرائع کے مطابق اس موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے مقامی اراکین وزیراعظم اور چئیرمین جی بی کونسل کو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ، ٹیکس کے نفاذ سمیت دیگر 20 نکاتی ایجنڈے پر گلگت بلتستان کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کرینگے ۔ وزیراعظم کے علاوہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سمیت چھ ممبران قومی اسمبلی شریک ہونگے جبکہ گلگت بلتستا ن کی نمائندگی گورنر اور وزیراعلی گلگت بلتستان کے علاوہ چھ مقامی اراکین کونسل کرینگے ۔ زرائع کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کی جانب سے کیڈٹ کالج کے سامنے عوامی جلسہ کے انعقاد کے لیے بھی کوششیں ہورہی ہیں جہاں وزیراعظم پاکستان سے خصوصی خطاب کروائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button