خبریں

وزیراعلیٰ نے پی پی پی دور کے پاور پراجیکٹ کے افتتاح کی اور پی پی پی کے خلاف خوب تقریر بھی جھاڑدی، محمد ایوب شاہ ضلعی صدر پی پی پی غذر

یاسین کو سب ڈویزن بنانے کا قرارداد اسمبلی سے پی پی پی کے صوبائی حکومت نے پاس کیا تھا

یاسین (معراج علی عباسی ) سابق ممبرقانون سازاسمبلی و ضلعی صدر پی پی پی غذر محمد ایوب شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حسب روایت یاسین میں بھی پی پی پی دور کے پاور پراجیکٹ کے نقاب کشائی کیااور پی پی پی کے خلاف عوامی اجتماع میں تقریرکرکے بری الزمہ ہوگیا ۔

یاسین کو سب ڈویزن بنانے کا قرارداد اسمبلی سے پی پی پی کے صوبائی حکومت نے پاس کیا۔ وفاق میں ن لیک کی حکومت ہونے کی وجہ سے پی پی پی دورمیں سب ڈویزن کا نوٹیفکشن جاری نہ ہوسکا۔وفاق میں ن لیگ صرف چھ ماہ کا مہمان ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے یاسین میں اعلانات عوام کو بے قوف بنانے کی ناکام کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق نااہل وزیراعظم نے الیکشن کے دوران گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے حوالے سے جو اعلانات کیا تھا ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔

نواز شریف اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الراحمن کے اعلانات ایک جیسے اہمیت کے حامل ہے جوکہ کھبی پورا نہیں ہونگے ۔ عوامی ہجوم کو دیکھ کر بہکی بہکی باتیں کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ یاسین میں منعقدہ عوامی اجتماع میں شامل لوگ مختلف پارٹیوں کے تھیں اور بیشترسرکاری ملازمین تھے ۔ اجتماع میں ن لیگ کے کارکنوں کی تعداد دو سو سے زیادہ نہیں تھے۔ یاسین کے عوام اپنے روایتی مہمان نوازی کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ویلکم کرنے کے لیے جمع ہوگئے تھیں ۔اجتماع میں شامل پیشرلوگ پولومیچ کا فائنل دیکھنے کے لیے آے تھیں اور تماشبین کے طور پر جلسہ گاہ میں موجود رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات غذر نے وزیراعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے صرف دس منٹ کے لیے بجلی آن کیا وزیراعلیٰ کا پاور ہاوس سے باہر نکلتے ہی بجلی بند کیا گیا۔ ن لیگ کے موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پی پی پی دور کے سی ایم سیکم کے منصوبوں کو ختم کیاجس سے تحصیل یاسین کو 14کروڑ کا نقصان ہوا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button