سیاست

تحریک انصاف کی طرف سےغذر میں وزیر اعلیٰ کے استقبال کی خبر من گھڑٹ ہے، نعمت شاہ صوبائی جنرل سکرٹیر ی

غذر (بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سکرٹیر ی نعمت شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف غذر وزیر اعلیٰ کے استقبال کی خبر من گھڑٹ ہے نون لیگ غذر میں تحری انصاف کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی ہے اس لیے پارٹی کو بدنام کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کی جارہی ہے پی ٹی آئی کے ورکرز کبھی وزیر اعلیٰ کے استقبال کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ہمارے قائد نے کرپشن کے گاڑفادر کو نااہل قرار دلوانے میں دن رات انتھک جدجہد کی ہے غذر کے نوجوان طبقہ نے اب تحریک انصاف سے امیدیں وابسطہ کرلیے ہیں قوم پرستوں کو بھی آزما لیا عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے آئے دن بڑھتے جارہے ہیں تحریک انصاف سنجیدہ لوگوں کی جماعت ہے استقبال کے حوالے سے پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

تحریک انصاف لکھے پڑے لوگوں کی جماعت ہے حفیظ الرحمان نے انتخابی مہم غذر سے شروع کررکھا ہے غذر ٹھیکے اپنے منظور نظر لوگوں کو دئیے گئے ہیں اگر حفیظ الرحمان غذر کے عوام کے ساتھ مخلص ہے تو یاسین گوپس پر مشتمل ایک اور ضلع کب کا بن چکا ہوتا آئندہ انتخابات میں دونوں پارٹیوں کو شکست سے دوچار کرینگے غذر اور پورے گلگت بلتستان میں راجہ جہانزیب اور فتح اللہ کی قیادت میں پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے اسمبلی میں مسلم لیگ نون کو ایک بہترین فرینڈلی اپوزیشن مل گئی ہے اور اپویشن کا آپس میں مک مکا ہے دونوں ملی بھگت سے ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button