تعلیم

غذر: گورنمنٹ بوائزسکول عیشی پونیال میں سمسٹر رزلٹ نتیجہ 76% رہا

غذر(پ ر) گزشتہ دنوں گورنمنٹ بوائز لور مڈل سکول عیشی پونیال میں سمسٹر رزلٹ کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبیدار نذیر خان اور صدر مجلس ہیڈماسٹر اکبرشاہ تھے۔ تقریب میں والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے مجلس کا آغاز ہوا۔ سکول کا نتیجہ 76% رہا۔

تعلیمی سال کے پہلے سمسٹر کے نتیجہ کو والدین نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مزید بہتری آئے گی۔ جماعت اول اعلیٰ میں ریحا پہلی‘ آتش دوسری اورریشہ نے تیسری ، کلاس دوئم میں یاور پہلی امرین دوسری اور علی ذیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کلاس سوم میں راحل‘ ادریس اور شیبا نے بلترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت چہارم میں راحیر پہلی ریحہ دوسری اور نیشاہ تیسری پوزیشن پر آئی۔ کلاس پنجم میں انیقہ پہلی شمع دوسری اور آفاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ساتویں کلاس میں کرشمہ پہلی میر فانہ دوسری اور قندیل تیسری پوزیشن پر آئی۔

مہمان خصوصی اور والدین نے مجموعی نتیجہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ والدین نے حکومت کی جانب سے مفت کتابوں اور دیگر سہولیات پر شکریہ اد اکیا اور توقع ظاہر کی کہ تقریباََ پچاس سال کے بعد اس سکول کو مڈل کا درجہ نہ دینا مناسب نہیں۔ سکول کی کارکردگی بہت اچھی ہے مزید بہتر بنانے کے لئے انہوں نے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button