سیاست

پیپلز پارٹی کی نظر اگلے انتخابات پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی نظر قوم کے روشن مستقبل پر ہے، رشید ارشد میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر اعلی

اسلام آباد ( پ ر) پیپلز پارٹی کی نظر اگلے انتخابات پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی نظر قوم کے روشن مستقبل پر ہے اس لئے وزیر اعلی قوم کے روشن مستقبل کے لئے منصوبوں پر توجہ دے رہیں ہیں اور پیپلز پارٹی کے رہنما عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اپنی حکومت کے گناہوں پر عوام کو احتجاج کی راہ پر ڈال رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کوآڈینیٹر براے میڈیا رشید ارشد نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی رے ،اونٹ کی طرح تیری کون سی کل سیدھی ،گلگت بلتستان میں خود ہی ٹیکس لگایا اور خود ہی اب عوام کو ٹیکس کے خلاف اکسا رہی ہے،پیپلز پارٹی اب احتجاج کرنے کے بجائے قوم کو سچ بتا کر معافی مانگے ۔عوام کو اچھی طرح یاد ہے پیپلز پارٹی کے دور میں کونسل کے زرئعے ٹیکس لگایا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کو خود خفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور اپوزیشن اپنے گناہوں کا بوجھ اٹھائے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کوشاں ہے عوام کی یاداشت کمزور نہیں ہے ،وہ نوکریوں کی فروخت اور کرپشن کے افسانے ،تمہیں یاد ہوں کہ نہ ہوں ہمیں یاد ہیں ذرا زرا ۔کیا ہی اچھا ہو کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے قوم کے مستقبل کے لئے اصولوں کی سیاست کرے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خدادا صلاحیتوں اور ترقی کے ویثرن سے خوفزدہ ہو کر اپوزیشن جھوٹ پر اتر آئی ہے تو اس کا علاج اگلے انتخابات میں عوام ہی کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button