صحت

گوپس : سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سےڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ کئی سالوں سے غائب

گوپس (ڈسڑکٹ رپورٹر) سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال گوپس ڈینٹل ڈاکٹرگزشتہ گئی سالوں سے غائب ہے۔ محکمہ صحت غذر نے 30 بستروں پر مشتمل سب ڈویژنل ہسپتال گوپس میں پھنڈر ،گوپس ،سمال اور یاسین سے دانتوں سے متعلق سینکڑوں مریضوں کو ڈینٹل اسسٹنٹ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ۔ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان اور ڈی ایچ او غذر نے ایک سے زیادہ مرتبہ سب ڈویژنل ہسپتال گوپس کا دورہ کرکے ڈینٹل ڈاکٹرتعینات کرنے کا وعدہ کیا مگر وعدہ وفا نہ ہوسکا۔ گوپس ،پھنڈر اور سمال کے غریب مریض معمولی علاج کے لئیے 80کلومیٹرمسافت طے کر کے گاہکوچ یاگلگت جانے پر مجبور ہے۔ گوپس ،پھنڈر اور سمال کے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ تیس بیڈسب ڈویژنل ہسپتال گوپس میں ڈینٹل ڈاکٹرکی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button