خبریںسیاست

ہنزہ: گوجال کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا پروگرام ہے ۔ جان عالم، صدر پاکستان مسلم لیگ

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ 22 اکتوبر کو پھسو کے ایک نجی ہوٹل میں وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے متوقع دورے کے انتظامات کا بہانہ بناکر اجلاس طلب کرکے تحصیل گوجال کے سابق صدر محمد رازق نے اپنے اوقات سے بڑھ کر گورنر ، وزیر اعلیٰ اور ممبر قانوں ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور صدر مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کو بلاجواز ہدف تنقید بناکر پارٹی ڈسپلین کے خلاف ورزی کامرتکب ہوا ہے ۔میڈیا کےسامنے تحصیل کے سابق صدر نے صدارت سے استعفی دیکر نہ صرف صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کیا بلکہ گورنر گلگت بلتستان کے اُوپر سنگین الزامات لگانے کے مرتکب ہوئے۔ مذکورہ خود ساختہ معروف سیاست دان اور چند ساتھیوں کا اب تک بنیادی رکنیت معطل نہ کرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔شخص مذکور نے گورنر گلگت بلتستان ، ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کا علاقے سے عدم دلچسپی اور ضلعی صدر پر پارٹی تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی عدم دلچسپی یہ ہے کہ ہنزہ کو ضلع بنایا ، قراقرم کیمپس کا قیام عمل میں لایا ،تمام منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا ، گورنر گلگت بلتستان بحثیت وائس چیرمین جی بی کونسل اور رانی عتیقہ نے اپنی صوابدیدی فنڈ ہنزہ کے فلاحی کاموں پر خرچ کئے ۔وزیراعلیٰ کے ترقیاتی پیکیج کے تحت سال 2016-17کے ترقیاتی بجٹ میں ایک ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے عوام کو دئیے ۔اب گوجال کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا پروگرام ہے ۔ہنزہ کے ضلعی صدر کا سب سے بڑا جرم پارٹی کو پہچان دینا اور دو بار صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔سابق صدر تحصیل گوجال کی دیانتداری اور محب الوطنی کا ثبوت یہ ہے کہ اُس نے چیپورسن کے عوام و جماعتی ادارے کے عہدادار کو ڈھال بناکر ڈھائی کروڈ کا ٹھیکہ حاصل کیا ۔ خود ساختہ قومی رہنما اور ٹھکیدار سے سوال ہے کہ حسب وعدہ چیپورسن کے عوام کو کتنا نوازا ہے ۔حقائق کو منظر عام پر لایا جائے تو قوم کا سر شرم سے جھک جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button