خبریں

چلاس: کمشنر دیامر ڈویژن نے تمام کرپٹ اور کام چور عناصر کا قبلہ درست کیا ہے۔ اعلیٰ نمبر دار حاجی گل محمد

چلاس(مجیب الرحمان) نمبر دار اعلیٰ حاجی گل محمد نے کہا ہے کہ کمشنر دیامر ڈویژن نے تمام کرپٹ اور کام چور عناصر کا قبلہ درست کیا ہے۔دیامر میں اب واضح تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔تعمیر و ترقی سے لے کر صفائی ستھرائی سارے امور کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ان جیسا ایماندار محنتی ،دلیر اور مخلص آفیسر پہلے دیامر میں کبھی نہیں دیکھا۔کمشنر عبدالوحید کو یہاں سے کہیں اور لے جانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوام اپنے ایماندار اور فرض شناس آفیسر کے کارناموں پر انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا نے دیامر کو پسماندگی میں رکھا ہوا تھا جب سے کمشنر نے چارج سنبھال لیا سارے کام چور اور کرپٹ مافیا کو سیدھا کر دیا ہے۔صدیوں سے پڑی ہوئی مردہ ترقیاتی سکیموں میں نئی جان ڈال دی ہے۔ہر طرف کام تیز رفتاری سے شروع کروا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔تمام شہر کی صفائی ستھرائی سمیت ڈویژن بھر مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے کمشنر کی مخالفت کی جا رہی ہے۔جس کی کوئی حقیقت اور حیثیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیامر ڈویژن کمشنر کی مخلصانہ کوششوں سے جلد ہی ترقی یافتہ ڈویژنز میں شامل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button