جرائم

اشکومن: ہندور کے رہائشی شخص سے چرس برآمد ،ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ہندور کے رہائشی شخص سے چرس برآمد ،ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا ،تفتیش جاری۔جی بی سپیشل برانچ کے اہلکار آصف علی شاہ نے چٹورکھنڈ بازار میں ایک شخص مسمی نثار علی ولد جمعہ خان ساکن ہندور یاسین جو کہ مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ چٹورکھنڈ کے حوالے کردیا۔ملزم سے دس پڑی چرس وزن پچاس گرام برآمد ہوئی،پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے ملزم کے خلاف حکم امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button