خبریں

وزیر اعظم سے دیامر کے لئے ٹمبر پالیسی کی منظوری لے کر چیف سیکریٹری نے اہالیان دیامر کے دل جیت لئے ہیں

چلاس(بیوروچیف) وزیر اعظم سے دیامر کے لئے ٹمبر پالیسی کی منظوری لے کر چیف سیکریٹری نے اہالیان دیامر کے دل جیت لئے ہیں۔اربوں روپے کی قیمتی عمارتی لکڑی گل سڑ رہی تھی،مارکیٹ تک رسائی سے علاقے کی معیشت مستحکم، غریب کا چولہا بھی جلے گا ۔ٹمبر پالیسی کا اعلان کروانے پر چیف سیکریٹری کے مشکور ہیں۔ان خیالات کا اظہار دیامر کے سیاسی سماجی راہنماؤں اور عمائدین نے سروے میں کیا۔ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں سے ٹمبر پالیسی کی منظوری نہ ملنے سے معیشت کا پہیہ جام جبکہ قیمتی لکڑی مکمل طور پر بوسیدہ ہو کر ضائع ہونے لگی تھی۔منظوری ملنے سے عوام کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ان راہنماؤں کا مزید کہنا تھا پالیسی ملنے کے بعد غیر قانونی لکڑی سمگلنگ کا سلسلہ بھی رک جائے گا اور قومی خزانے کو بھی اربوں مالیت کا فائدہ حاصل ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button