ماحول

محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے شکار کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت

نگر ( بیورو رپورٹ) عوامی جھیل چھلت سمیت ضلع نگر اور ضلع ہنزہ میں دنیا کے مختلف علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں نے جھیلوں اور آبی گزرگاہوں میں ڈھیرے ڈال دیئے۔ خوبصورت پرندوں کو وقت گزارنے کے لئے ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان پرندوں میں ہر قسم کے بطخ ،چھوٹے پرندے ہنس اوربگلے وغیرہ شامل ہیں ۔ عموماً شام کے اوقات میں ان مہمان پرندوں کے جھنڈ مختلف آوازیں نکالتے دکھائی دیتے ہیں۔

موسم کے لحاظ سے ہنزہ اور نگر میں دنیا کے دیگر علاقوں با لخصوص ہمسایہ ممالک چین ،افغانستان ،ہندوستان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے ہجرت کر کے آتے ہیں اور کچھ وقت ان علاقوں میں جھیلوں اور آبی مقامات میں گزار کر پھر اپنے مزاج کے موافق علاقوں کے لئے پرواز کرتے ہیں ۔ ان خوبصورت پرندوں کا اپنی تخلیق و ہیئت کے اعتبار سے سینکڑوں کی تعداد میں غول ہوتے ہیں۔ بطخوں میں معروف بطخ کالے سر والے بطخ اپنی تخلیق کے لحاظ سے نر مانا جاتا ہے ان غولوں کی سربراہی کرتا ہے ۔

ہنزہ نگر کے چھوٹے تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں ان پرندوں کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شکار کے رسواء کچھ افراد ان پرندوں کے شکار کی غرض سے چوری چھپے بندوقیں تھامیں پھرتے نظر آتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے اللہ کی اس مہمان مخلوق کی جان کی حفاظت اور ان کے لئے مناسب ماحول کی فراہمی کے لئے محکمہء وائلڈ لائف کو خصوصی منصوبہ سے کام کرنا ہوگا ورنہ ماحول میسر نہ آنے پر قدرت کے انوکھے خوبصورت مہمان ہمارے ان وادیوں میں کبھی نہیں آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button