معیشت

ہنزہ : گوجال کو سیڈ ایریا ڈکلیئر کیا گیا ہے، ڈاکٹر نظام الدین

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) پورے گوجال کو سیڈ ایریا ڈکلیئر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین ETIاور ایگری کلچر کی تعاون سے ہنزہ گوجال میں آلو کے معیاری سیڈ کے پیداوار کیلئے آلو کے بیج کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ۔ اس حوالے سے ایک مختصر پروگرام منعقد ہوا جس میں زمینداروں میں چیکس تقسیم کئے گئے ۔

خیبر گوجال میں منعقد پروگرام میں ایگری کلچر ریسرچ گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نظام الدین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ہنزہ نگر غلام مصطفی ،عاشق حسین سوشل موبلائزر پارٹنر نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر غلام مصطفی نے کہاکہ ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے کہ سیزن کے شروع میں نیک ارادے کیساتھ سسبڈی آلو کے بیج اور کھاد دیا تھا تاکہ آلو کے بیج کا تجربہ کرسکے ۔ جو کامیاب ہوا ہے عطاآباد سانحے کے بعد دوبارہ گوجال میں آلو کی کاشت شروع کی ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہمارا اور ETIکا تجربہ کامیاب رہا ۔ جو آلو کے سیڈ آپ نے دیا ہیں وہ ہمارے اسٹوروں تک پہنچ چکا ہیں اور اُس کا ثمر چیکس کی شکل آپ لوگوں کو مل گیا ۔ پرودگار کا کرم ہے کہ دوبارہ سے ہمیں یہ قابل بنایا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑاہو سکیں ۔ساتھ ہی ETI پروجیکٹ کے بھی مشکور ہے گلگت بلتستان ایگری کلچر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے بھی شکرگزار ہے کہ اُن کے محنت کاپھل یہاں کے زمینداروں کو مل رہا ہیں اور ہم یہاں کے کمیونٹی کے بھی شکر گزار ہے کہ جب بھی ہم اُن کو کوئی پروجیکٹ دیتے ہیں اُن کو کامیاب کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ اس طرح کے منصوبے علاقے میں متعارف کروانے کا مقصد زمینداروں کے آمدن میں اضافہ کرنا اور معیاری بیج علاقے میں فراہم کرنا ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اُمید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح تعاون جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ ہم بھی یقین دلاتے ہیں کہ آپ لوگوں سے مشورہ کرکے ان منصوبوں کو آگے لیکر جائیں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ گلگت بلتستان ڈاکٹر نظام الدین نے کہاکہ آپ لوگوں کی محنت کی وجہ سے پورا گوجال کو سیڈ ایریا ڈکلیئر کیا گیا ہیں جو آپ لوگوں کے لئے اعزاز کی بات ہے ہمارا معشیت کا دارومدار ایگری کلچر پر منحصر ہے جدید طریقے سے ایگری کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اس لئے محکمہ ایگری کلچر آپ لوگوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گا ۔ آلو نے ہمارے علاقے میں معشیت بدلا ہے ۔ آئندہ سیزن میں وسیع طریقے سے کام کرینگے ۔ اس سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقعے بڑھے گے ۔ یہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہونے کیساتھ باشعور ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاشق حسین SMPنے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایگری کلچر کے زریعے سے معشیت میں اضافہ کرنا ہے اور آپ لوگوں کو سبسڈی کیساتھ بیج اور کھاد دینے کا مقصد پارٹنر بن کے معیاری بیج علاقے میں فراہم کرنا ہیں ادارے نے 70فیصد جبکہ زمیندار نے 30فیصد پر معاہدہ ہو ا تھا آپ لوگوں نے ڈیمانڈ کے مطابق بیج کے حوالے سے ٹرینگ اور کولڈ سٹوریج کیلئے بھی متعلقہ ادارے سے بات چیت کرینگے ۔ ہم کوشش کریں گے کہ اس پروجیکٹ کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائیدہ پہنچ سکیں اور اُن کی آمدن میں اضافہ ہو سکیں ۔آپ لوگ متحد اور منظم ہیں آپ محنت کرکے کام کریں گے تو یہ منصوبہ بہت آگے جا ئیگا ۔ اس سے براہ راست اس علاقے کو فائیدہ ملے گا آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ علاقے کے اندر ترقی ہو ۔ جیتنے بھی ادارے اس پروجیکٹ میں پارٹنر ہے ہم سب کی کوشش یہی ہے کہ علاقے میں ایگری کلچر کے زریعے ترقی کی نئی راہیں کھولے اور ہم سب منظم ہوکے بہتر طریقے سے ان اداروں سے فائدہ اُٹھاسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button