اہم ترینخبریں

میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے موقعے پرپنجاب ہاؤس میں گرینڈ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کی شرکت

اسلاام آباد (پ ر) میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے موقعے پرپنجاب ہاؤس میں گرینڈ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی شرکت ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محمد نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی صحت کےبارے میں دریافت کیا اور نیک خواہشات کا اظہاکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ اس دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ.ْ اللہ نے چاہا تو آپ سب کی دعاوں کی بدولت وہ جلد صحت یاب ہو کر پاکستان میں موجود ہوں گی میں زاتی طور پر دل پر پتھر رکھ کر انہیں بیماری کی حالت میں چھوڑ کر یہاں عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے آیا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میگا منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت جس محنت سے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے لئے کوشاں ہے اس پر صوبائی حکومت مبارک باد کی مستحق ہے۔

اس دوران نواز شریف نے بلتستان یونیورسٹی اور سکردو روڈ کے کام کے افتتاح پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کو مبارک باد پیش کیں اور کہا کہ ہماری ترجیع ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد سیاحتی حوالے سے جو امیج گلگت بلتستان کا پوری دنیا میں بناہے وہ قابل فخر ہے۔ صوبائی حکومت کی محنت سے ہی گلگت بلتستان کی طرف دنیا بھر کے سیاحوں کا رخ ہوا ہے۔

میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں ان مواقعوں کو بروئے کار لا کر گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن بہت محنت کر رہے ہیں ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں امن قائم کر کے تعمیر و ترقی کی بنیادیں ڈال دی ہیں امید ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں گلگت بلتستان تعمیر ترقی میں انقلاب آئے گا۔ گلگت بلتستان کا ملک سے مواصلاتی رابطے کیلئے پہلے ایک شاہراہ تھی اب گلگت بلتستان کو فور وے بنایا جا رہا ہے، شاہراہ قراقرم کی توسیع کا منصو100 ارب روپے کا جس پر کام جاری ہے سکردو روڈ ،گلگت چترال ایکسپریس وے اور بلتستان یونیورسٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہی منصوبے ہیں دیامر بھاشا ڈیم کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام کی ملک کے کئے قربانیاں قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد معاشی حب بنے گا جس سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدلے گی میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انشا اللہ عنقریب گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button