خواتین کی خبریں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن شعبہ طالبات کے22واں دو روزہ کنونشن کا انعقاد

گلگت (پ۔ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ طالبات کے22واں دو روزہ کنونشن بعنوان مہدویت امید بشریت کنونشن المصطفیٰ ہاوس گلگت میں منعقد ہوا جس میں خواہر اصفیہ بتول کو گلگت ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواہر اصفہ بتول کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا ڈویژنل عہدہ سنبالنہ میرے لیے بڑی مشکل ہے لیکن آپ تمام طالبات کی تعاون اور امام زمانہ کی نصرت شامل حال رہی تو انشا اللہ اس عہد کو نبانے کی بھر پور کوشش کروں گی ۔

کنونشن سے علامہ شیخ ارشاد حسین مصطفوی نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او شعبہ طالبات کا معاشرہ سازی میں اہم کردار ہے کیونکہ خواتین معاشرہ سازی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں خاتون ہی ہے کو ماں ،بہن ،بیوی اور بیٹی کا کردار ادا کرتی ہے بلخصوص ماں کا کردار کے بغیر معاشرہ سازی ماممکن ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ آئی اایس او کے ذریعے اپنے خواتین کی بہتر تربیت کرے تاکہ کل وہ ماں کی حثیت سے معاشرے کو پاک و تربیت شدہ افراد دے گی جس سے ایک الہی معاشرے کی قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

کنونشن سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی جنرل سیکریڑی خواہر پروین نے مزکزی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا اور آخر میں نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا ۔کنونشن سے علامہ الظاف حسین انصاری ،برادر امتیاز حسین اور سابق ڈویژنل صدر خواہر شنیلانے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button