اہم ترینخبریں

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسوں کےخلاف سڑکوں پر

گلگت(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ صوبائی دارالخلافہ میں کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹٰی امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے ساتھ جوظلم اور زیادتی کررہی ہے وہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے آج ملک کا خزانہ نواز شریف کے خاندان پر خرچ ہورہا ہے اور گلگت بلتستان کا خزانہ حفیظ الرحمن اور اس کے رشتہ داروں پر خرچ ہورہا ہے۔ عوام کے پر ٹیکس عائد کرکے اپنی تجوریاں بھرنے والے کرپٹ حکمران جلد جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن اقرباء پروری کابازار گرم ہے نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے بنگ پی کر سوگئے ہیں احتساب کے ادارے حرکت میں آئے اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپٹ حکمرانوں اور ان کے کارندہ افسران کی فہرست پر مشتمل وائٹ پیپر جلد شائع کریں گے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے کہ ان تین سالوں میں حکومت نے کرپشن کے سواء کیا کیا ہے،

امجد ایڈوکیٹ نے کہا حکومت ٹھیکداروں کے ایک مخصوص ٹولے کو نوازنے کے لئے سٹرکوں پر میٹلنگ کے نام پر دوسالوں میں دوفعہ بیس کروڈ روپے کا ٹھیکہ دیا ہے مگر سٹرکوں کی حالت وہی کے وہی ہیں کرپشن کے زریعے مال بنانے والوں کا گرد گیرا تننگ کردیں گے۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا کہ حفیظ الرحمن وفاق کی چاپلوسی بند کریں اور عوام پر ظلم کرنے سے باز رہے۔ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی شٹرڈاون ہڑتال کی بھر پورحمایت کریں گے اورہر اس احتجاج کا حصہ بن گے جو حکومت کے خلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ نواز صرف کرپشن کرتی ہے اور اپنوں کو نوازتی ہے اس لئے سکردو میں وزیراعظم کے جلسے کو عوام نے مسترد کردیا۔ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی لوٹیروں کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ انہوں نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں اضافہ پر وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور بلاول بھٹو کے مطالبات کو تسلیم کرے ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد موسی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر مسلم ن کے ہردوراقتدار میں ظلم کا بازار گرم رہا ہے تاریخ گوا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جو کچھ بھی ملا ہے پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں ملا ہے عوام پیپلز پارٹی کے احسانات کو فراموش نہیں کریں گے

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل، پیپلز پارٹی گلگت کے صدر اقبال رسول، پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عمران ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا اور موجود ہ حکومت کی پالیسیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہوش کے ناخن لینے کا انتباء کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button