خبریں

یاسین : ذاتی جائیداد فروخت کرکے تھوئی پاور ہاوس کے تعمیراتی کام مکمل کیا، ٹھیکیدار

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ دس سالوں سے زیرالتوء 1.2میگاواٹ تھوئی پاور پراجیکٹ کے ٹھیکیدار رانا اظفرامان نے کہا ہے کہ میں نے اپنا جائیداد فروخت کرکے تھوئی پاور ہاوس کے تعمیراتی کام مکمل کیا۔پاورہاوس میں صرف فنشینگ کا کام باقی ہے اگلے ایک ہفتے کے اندر اندر پاور پراجیکٹ کو محکمہ برقیات کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کے تکمیل میں مجھے بہت سے مشکل حالات سے گزرنا پڑا ،میرئے دو بندے دوران کام جان سے گئے ،2010کے سیلاب میں پاور ہاوس سیلاب کے زد میں اکر تعمیرشدہ 50فی صد کام واش اوٹ ہوگئی ۔ 2014کو پراجیکٹ کو سرکاری طور پر ڈیلیڈکیا گیا۔انتہائی مشکل حالات میں میں نے کمپنی کے رپوٹیشن عوامی مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے اپنے جائیداد فروخت کرکے پراجیکٹ پر کام کو جاری رکھا ،مجھے میرئے آبائی جائیدادفرخت ہونے کے غم سے زیادہ عوامی مفاد کے حامل اس اہم پراجیکٹ کی تکمیل پر خوشی ہے ۔

ایک سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمے کے جانب میرئے کرڑوں کے واجبات بقایا ہے میں نے مشکل حالات کے باوجود پراجیکٹ کو تکیل تک پہنچایا۔یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے غیرمعمولی حالات کے باوجودپاورہاوس کے تعمیراتی کام کو اپنے انجام تک پہنچانے پر ٹھیکیدار رانا اظفرامان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button