کھیل

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام دستگیر نےالتت اسٹیڈیم کا دورہ کیآ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام دستگیر کا التت اسٹیڈیم کا دورہ ،کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ممبر ڈیولیپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی اسیکم کاکام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام دستگیر نے کام کو تسلی بخش قرار دیا اور کہاکہ اس اسٹیڈیم کے بننے سے یہاں کے عوام کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ بچوں کو ایجوکیشن کیساتھ فزیکل ایجوکیشن نہایت اہمیت کے حامل ہیں التت اسٹیڈیم بہت ہی خوبصورت بنا ہے اس سٹیڈیم کی دیکھ بھال آپ لوگوں کی زمہ داری ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے آپ لوگوں کی ڈیمانڈ پر اس اسٹیڈیم کے ریپرنگ کیلئے سکیم رکھا ۔آپ لوگوں نے احسن طریقے سے گراونڈ کا کام کیا ہے ۔

التت کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی کریم نے کہاکہ ہم التت کے عوام لوکل گورنمنٹ ہنزہ کے مشکور ہے کہ جب بھی کوئی عوامی سطح کے کام لیکر آتے ہیں تو علاقے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سکیم دیا جا تا ہیں ۔

اُنہوں نے کہاکہ یہ اسکیم گورنر گلگت بلتستان کی ہے اُنہوں نے اس گروانڈ کو اہمیت دیکر کر لوکل گورنمنٹ کے تحت پروجیکٹ دیا ہم اُن کے مشکور ہیں اور ہم بذریعہ میڈیا گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر سے اپیل ہے کہ التت گراونڈ کے اُوپر سے ایک واٹر چینل گزرتا ہیں جس میں پانی کی بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے گراونڈ میں پانی داخل ہوتا رہتا ہیں جو کہ کھلاڈیوں کے لیئےدرد سر بنتارہتا ہے اس لئے گزارش ہے کہ چینل کا اسیکم رکھ کر تاکہ آئے روز پانی کی وجہ سے ہونے والی مشکلات کا حل نکل سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button