خبریںعوامی مسائل

غذر: بوبر معلق پل خستہ حالی کا شکار، فوری مرمت نہ ہونے کی صورت میں حادثے کا خدشہ

غذر(بیورو رپورٹ) بوبر کا واحد معلق پل گزشتہ کئی عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ کئی بار محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ حکام کو باور کرانے کے باوجود پل کی مرمت کاکا م نہ ہو سکا۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس واحد پل سے طلبا وطالبات سیمت روزانہ ہزاروں افراد کا گزر ہوتا ہے۔ اگر اب بھی بوبر پل کی مرمت پر متعلقہ محکمے نے توجہ نہیں دیا تو ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کے باعث کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے اور ایسا کچھ ہو گیا تو تمام تر صورتحال کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ حکام پر ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button