متفرق

ٹیکس کا نفاذ، 13نومبر کو تاریخی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ دیامر یوتھ موومنٹ

چلاس(مجیب الرحمان) گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ کسی صورت ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ 13نومبر کو تاریخی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ٹیکس مخالف تحریکوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار دیامر یوتھ موومنٹ کے راہنماؤں شاہ ناصر،شبیر احمد قریشی،شریف شاہ،عاطف محمود،بکشیر ،فیاض و دیگر نے اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔

ان راہنماؤں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے عائد ٹیکس کا کوئی قانونی جواز ہی نہیں ہے۔آئینی حقوق کے بغیر ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے۔سوات مالاکنڈ میں اب تک کوئی ٹیکس ہی نہیں ہے۔حالانکہ انہیں آئینی طور پر پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ان راہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ٹیکس کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button