خبریںعوامی مسائل

گوپس : نادرہ آفس گوپس میں عملے کی کمی، دورافتادہ علاقوں سے آئے لوگوں ک شدید مشکلات درپیش

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نادرہ آفس گوپس میں عملے کی کمی کے باعث سب ڈویزن گوپس یاسین کے دورافتادہ علاقوں سے قومی شناختی اور فام (ب) بنانے کے لیے آنے والے سائیلن کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔ تحصیل یاسین اور تحصیل پھنڈر کے دورافتادہ علاقوں سے نادرہ آفس آنے والے بیشترسائلین انتظار کے بعد مایوس لوٹ نے پر مجبور ہے۔

گوپس کے معروف سماجی شخصیت ایڈوکیٹ قادرحیات کے مطابق اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کے متوقع غذر آمد کے حوالے سے تمام عقیدت مندوں کو سیکورٹی کے بنیادپرنادرہ سے رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈ لازم قرار دینے کے بعد سب ڈویزن گوپس یاسین کے تینوں تحصیلوں سے ایک بڑی تعداد میں لوگ رجسٹریشن فارم اور شناختی کارڑ بنوانے کے لیے نادرہ آفس گوپس آتے ہیں ۔نادرہ آفس میں عملے کی کمی کے باعث بیشترلوگوں کو صبح سے شام تک انتظارکے بعد واپس جانا پڑتا ہیں ۔

انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈائریکٹرجنرل نادرہ سے اپیل کیا ہے کہ وہ گوپس نادرہ آفس میں مزیدعملہ تعینات کرکے عوای مشکلات میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button