کھیل

حیدر طائی ہنزہ جو ڈو ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ہنزہ (سپورٹس نیوز) قائداعظم گیمز اسلام آباد کیلئے ہنزہ گوجال گرچہ میں گلگت بلتستان جوڈو ایسوسی ایشن کے لئے ٹرائلز منعقد ہوئے ۔جس میں علاقے کے مختلف سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ۔گلگت بلتستان سپورٹس کے آفیشلز کے سامنے ٹرائلز لیے گئے ۔ اس موقعے پر جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق حسین ، کواڈنیٹر عصمت چنگیزی اور دیگر سپورٹس بورڈ سے آئے ہوئے آفیشلز نے کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کی ۔ اور ساتھ ہی میں گرچہ ایگلز کے بانی حیدر طائی کو بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ ہنزہ جو ڈو ایسوسی ایشن کے صدر منتخب کیا گیا جس پر علاقے کے اکابرین نے گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور صدر گلگت بلتستان جوڈو ایسوسی ایشن مشتاق حسین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button