دنیور: اتحاد و اتفاق سے نہیں رہیں گے تو زمینیں آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا، صوبائی وزیر تعمیرات

دنیور: اتحاد و اتفاق سے نہیں رہیں گے تو زمینیں آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا، صوبائی وزیر تعمیرات

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ معاشرہ اگر تعلیم یافتہ ہو تو ترقی کی راہیں وہاں خود بخود کھل جاتی ہے اور خواتین کی تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلیاں آتی ہے۔ اس لئے اپنے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے۔ حلقہ 3کے عوام ایک تعلیم یافتہ قوم ہے اس لئے اُن کے حلقے میں 3ارب کی سکیمں چل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات نے دینور ڈگری کالج میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

اُنہوں نے کہا کہ حلقہ 3کے عوام اپنے مشترکہ مفاد کے لئے متحد ہو جائیں دینور میں کالج اور ہسپتال ہم سب کی مفاد میں ہے ۔ اتحاد و اتفاق سے نہیں رہیں گے تو آپ کی زمینیں آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ زمینوں کے لئے اگر عدالت جائیں گے تو حکومت کے پاس جائے گا اس لئے سب مل کر متفقہ لائعہ عمل بنائیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کو چھوڑ کر ایک ہو نے کی ضرورت ہے اپنے بچوں کی مستقبل کو بچانے کے لئے کالج کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کالج اور ہسپتال کو درپیش صاف پانی کے مسلے کو مل بیٹھ کر حل کرے۔

صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اگلے سال اوشکھنداس میں ایک گرلز کالج تعمیر ہواور اگلے سال انشااللہ اس پر بھر پور کوشش کر ونگا۔ ایک ہفتے کے اندر سلطان آباد میں گرلز کالج کی سنگ بیناد رکھی جائے گی تاکہ خواتین کو اُن کے گھر کی دہلیز پر تعلیم میسر ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی کے لئے امن اہم چیز ہے اور الحمداللہ گزشتہ دو سالوں سے گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے امن قائم کیا ہے امن ہو گا تو اُس علاقے میں کاروبار ہو گالوگوں کی معیار زندگی بلند ہو گی سیاحت کے موقع پید اہونگے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان میں سٹرکوں کا ایک جال بچھایا ہے سٹرکوں کی وجہ سے رابطہ ہو تا ہے اورعلاقے میں سیاحت کی فروغ میں مدد ملے گی۔

بگروٹ جو کہ گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقوں میں شمار ہو تا ہے اس علاقے سیاحت کو مزید پروان چھڑھانے کے لئے ہم نے روڈ تعمیر کیا ہے تاکہ لوگ وہاں جائیں اور اس خوبصورت علاقے کو دیکھیں۔ 3ارب کی لاگت سے 45کلومیٹرنلتر روڈ تعمیر ہو گا۔ حلقہ3میں 3بڑے پل تعمیر کر ینگے۔ سلطان آباد تاکہ چھملس داس ، محمد آباد تا کے کے ایچ اور جلال آباد تا کے کے ایچ بڑے پل تعمیر کرینگے ان پلوں کی تعمیر سے علاقے کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔ ہم نے حراموش سے لے کر جگلوٹ گورو تک 3ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام کا آغاز کیا ہے یہ صرف ہماری اڑھائی سال کی کارکردگی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے عوام سے کو ئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا تھا وہ پورا کر رہا ہوں۔ علاقے کے چھوٹے چھوٹے مسائل باہمی گفت وشیند سے حل کرینگے اور علاقے کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر کا م کرینگے۔

صوبائی وزیر نے کالج میں پانی کے مسائل کو اوشکھنداس اور دینور عمائدین کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کالج کو درپیش ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات کر کے اس مسلے کا بھی حل نکالا جائے گا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ 3کے صدر ندیم اللہ بیگ، پرنسپل دینور ڈگری کالج سید تہذیب الحسن، نمبر دار اوشکھنداس ماتم شاہ اور نمبردار دینور رفیق نے بھی خطاب کیا اور صوبائی حکومت، وزیر تعمیرات کے کاوشوں کا سراہا۔ ایکسین علی مظفر نے صوبائی وزیر تعمیرات کو کالج کے بارے میں بریفنگ دی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔