Uncategorizedخبریں

اپوزیشن لیڈر شاہ بیگ کاکرسی بچانے کے لئے مذہبی کارڑ استعمال کرنا قابل مذمت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیامر

چلاس (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے صدر فدا اﷲاور جنرل سیکریڑی سعید امان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں جس طرح قائد ایوان کو ہٹانے کے لئے قانون موجود ہے اسی طرح قائد حزب اختلاف کو ہٹانے کے لئے بھی قانون موجود ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر ہٹانے کے معاملے پر مذہبی الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ جے یو آئی وفاقی سطح کی جماعت ہے اس جماعت کی جانب سے اس قسم کے الزامات قابل مذمت ہے ۔

اپوزیشن لیڈر شاہ بیگ لاٹری کے زریعے اپوزیشن لیڈر منتخب ہو ا تو پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا مگر دو سال کے عرصے میں اپوزشن لیڈر کی کاردگی صفر رہی اپوزشن لیڈر کو اسمبلی کا ایجنڈہ بھی پڑھنا نہیں آتا تو وہ اسمبلی میں کیا خاک اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ۔ اپوزیشن لیڈر نے دو سال کے عرصے میں وزیر اعلی کے ساتھ ملکر اپنے حلقے کے لئے پراجیکٹس منظور کروائی اور اسمبلی میں موجود اپوزیشن ممبران کو مکمل نظرانداز کیا تو اب وہ اسمبلی میں اپنی اکثریت اور اپوزیشن اراکین کی حمایت کھو چکے ہے اب اپنی کرسی کوبچانے کے لئے مذہبی کارڑ استعمال کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ۔اب اپوزیشن لیڈر کا حق پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک کا ہے ان میں سے جو بھی بنے ۔شاہ بیگ اور اس کی جماعت کو اب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود استعفا دینا چاہیں اس قسم کے بیانات دیکر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button