خبریں

ٹیکس کے خلاف ہنزہ میں شٹرڈاون اور پہیہ جام رہا، عوام کو سخت مشکلات کاسامنا

ہنزہ ( اجلال حسین ) غیر آئینی ٹیکس کے خلاف ہنزہ کے مختلف مین بازار علی آباد ، کریم آباد، گلممت اور سوست میں کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام رہا جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ، غیر قانی ٹیکس کے خلاف نجی بینکس اور مقامی سوسائیٹیز بھی مکمل طور پر بند رہی عوام کو مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ ٹرنسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری بھی کم رہی۔

ہنزہ بازار ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدہ داروں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی کامیاب ہٹرتال رہا ، بازار اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بندرہی جبکہ نجی بنکس اور سوسائٹیز کا بھی اس ہٹرتال میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا جب تک حکومت کی جانب سے غیر آئینی ٹیکس کی معطلی کا نوٹیکفیشن نہیں نکلتا پہیہ جام اور شٹرڈاون ہٹرتال میں مزید تیزی لائی جائیگی۔ شٹرڈاون ہٹرتال کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں نجی کلینکس بھی بند رہی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ شٹر ڈاون ہٹرتال ہنزہ کے مین مارکیٹس ، کریم آباد، علی آباد، گلمت اور سوست مکمل طور پر بند رہی جبکہ ٹرانسپورٹ بندہونے کی وجہ عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button