اہم ترینخبریں

کل پورے گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون سمیت پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

گلگت ( ارسلان علی )حکومت اور انجمن تاجران و آل پارٹیز کورکمیٹی کے مابین مزاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ،آل پارٹیز کور کمیٹی و انجمن تاجران کا کل پورے گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون سمیت پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔منگل کے شام کو ہونے والی مزاکرات میں آل پارٹیزکور کمیٹی و انجمن تاجران کی جانب سے صدرانجمن تاجران محمد ابراہیم ،جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن،کنٹر یکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فردوس احمد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء سید یعسف الدین اورہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ناصرشامل تھے جبکہ حکومت کی جانب ڈاکٹر محمد اقبال ،اورنگزیب خان ایڈووکیٹ ،فاروق میر اور رضوان راٹھورشامل تھے ۔

مذاکرات کے بعد انجمن تاجران و آل پارٹیز کور کمیٹی کے ممبران کی ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس کوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز پورے گلگت بلتستان میں شٹر ڈون ہڑتال کے ساتھ ساتھ پہیہ جام ہڑتال بھی ہوگا ۔ انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم کی صدارت میں کورکمیٹیکے اجلاس میں سیکریٹری مسعود الرحمن تاجر رہنماء حاجی دلدار حسین، حاجی غلام حسین سمیت کورکمیٹی کے ممبران راجہ ناصر ،میرباز علی ایڈووکیٹ ،فروس احمد ،،فدا حسین ،سیدیعسف الدین ، علی بیگ ،عزیز احمد ،میرنواز میر،منہاج الدین سمیت دیگر ممبران اور تاجروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2 روز سے جاری ہڑتال کا جائزہ لیا گیا اور مثالی ہڑتال قرار دیاگیا۔ اجلاس میں حکومت سے ہونے والے مزاکرات کے متعلق گفت وشنید بھی کی گئی اور آخر میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہے گی اور مزاکرات میں سامنے آنے والے حکومتی موقف کو گھڑی باغ میں عوام کو جمع کرکے انکے سامنے رکھاجائیگا آئندہ ہڑتال جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ عوام کریگی ۔اجلاس میں کہاگیا کہ حکومت لالی پاپ دینے کی کوشش نہ کرے تمام ٹیکسز کو ختم کرنے کا مطالبہ لیکر ہڑتال شروع کی گئی ہے کسی ایک ٹیکس کی ہم نے کبھی بات نہیں کی ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس آرڈننس 2013 اور گلگت بلتستان سے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو فی الفور ختم کیاجائے ،ٹیکس اسمبلی کا سبجیکٹ نہیں جی بی کونسل کا سبجیکٹ ہے کونسل اسکو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اس معاملے میں تاحال کونسل ممبران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،گرفتار تاجروں کو جلد رہاکیاجائے۔

کور کمیٹی سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر کی سربراہی میں گل محمد اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی گلگت سے راولپنڈی کے درمیان ٹرانسپورٹ سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ۔

صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق کا سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دنوں سے جاری شٹر ڈاون ہڑتا کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ خوشگوار موڈ میں ہوا جبکہ مذاکرات کا دوسرادوسرا مرحلہ آج ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button