خبریں

کھرمنگ دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون و پہیہ جام ہرتال

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) کھرمنگ دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون و پہیہ جام ہرتال جاری رہا ضلع بھر کے تمام چھوٹے برے علاقوں میں کاروبار زندگی بند عوام کی گھریلو اشیا ء کی خریداری بھی نہ ہوسکی جگہ جگہ تاجروں اور سول سوسائٹی نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے یورنگوٹ کھرمنگ میں بھی مقامی تاجروں نے حکومت کے خلاف شیخ اکبر رجائی کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نفاذ ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب میں شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی دائرے میں لانے کے بجائے غریب عوام کے اوپر طرح طرح کے ٹیکسز لگا رہی ہے جبکہ اس علاقے میں ٹیکس کا نفاذ آئینی حیثیت ملنے تک قبول نہیں ہے آئینی دائرے میں لانے کے بعد ٹیکسز لگا سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام اپنے آپ کو پاکستانی مانتی ہے لیکن حکومت متنازعہ علاقہ قرا ر دے رہی ہے ستر سالوں سے اس سر زمین بے آئین کی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن ہر حکومت وعدوں کی بے وفائی کے سوا کچھ نہیں دیتی ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے اس خطے کو آئینی دائرے میں شامل کریں اس کے بعد ٹیکسز کا نفاذ کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button