خبریں

وزیر اعظم سے کہا کہ پہلے آئینی حقوق دو ورنہ ٹیکس نہیں دیں گے، احتجاج عوام کا حق ہے ، رکن کونسل سید عباس رضوی

سکردو(پ ر) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدروممبر گلگت بلتستان کونسل حجتہ الالسلام علامہ سید محمد عباس نے انجمن تاجران کی پر امن ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی حقوق دیے بغیر ہر قسم کے ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی و غیر آئینی ہے ۔ اور گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم و زیادتی ہے ۔ ہم نے کونسل کے حلف برداری کے وقت وزیر اعظم کے سامنے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہمیں آئینی حقوق دیے جائیں عوام ٹیکس دیں گے ۔ لیکن آئینی حقوق دیے بغیر ہم کسی بھی قسم کی ٹیکس نہیں دیں گے۔آج حق حاکمیت کا دعوی کرنے والے جب خود بر سر اقتدار تھے یہ سارے مصیبت انہوں نے لائے۔ آج عوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے کے لیے حق حاکمیت اور حق ملکیت اور عوامی مسائل اٹھانے کا ڈھنڈورا پِیٹ رہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں پر بات کی ہے اور کرتے رہینگے۔

ہم اس ملک کا طاقت ور حصہ ہے ۔ یہاں کے لوگوں کی استحکام پاکستان کے حوالے سے کافی قربانیاں ہیں۔ جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس خطے کے خلاف بین الا قوامی سطح پر سازشیں ہورہی ہے ۔ لیکن ہمارے ارباب اقتدار مسائل سے چشم پوشی کررہے ہیں۔ جو کہ افسوسناک ہیں اور باعث شرمندگی ہے ۔

پاکستان کے مستقبل خصوصا دفاعی، معاشی، تجارتی اور سیاحتی ترقی گلگت بلتستان سے جڑا ہوا ہے ۔ لیکن آج اس خطے کو نظر انداز کرنا پاکستان کی مستقبل اور سا لمیت سے غداری ہوگی۔ لہذا حکام یہاں کے 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے اس خطے کو برابری کی حیثیت یعنی آئینی حقوق و شناخت دے کر یہاں کے غیور عوام کا دل جیت لیں۔ ورنہ یہاں سے ظلم و نا انصافی کا نا ختم ہونے والا احتجاج شروع ہوگا۔ جسے حکمران کھبی نہ دبا سکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button