خبریں

ٹیکس معطلی کے بعد عوام کو ہڑتال پر اُکسانے والے گلگت بلتستان ساتھ مخلص نہیں، صوبائی وزیر بلدیات

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لئے عوام کا استعمال کرنے والے اصل میں بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکس معطلی کے بعد عوام کو ہڑتال پر اُکسانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کبھی مخلص نہیں تھے اور نہ کبھی مخلص ہو سکتے ہیں وہ صرف اور صرف اس بات پر گامزن ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی طور پر کمزور کر سکیں اور بیرونی طاقتوں کو خوش کر سکیں ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کچھ عناصر سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے عوام کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کبھی خالصہ سرکار اور کبھی ٹیکس ایشو کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ لیکن صوبائی حکومت ان تمام اوچھے ہتکھنڈوں کو ناکام بنائے گی۔اور عوام کی خدمت اور گلگت بلتستان کی ترقی کو جاری و ساری رکھے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی منافقت کی سیاست پر گامزن ہے ان کا کام صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنا اور اپنے مقاصد کو حاصیل کرنا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی والوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور گلگت بلتستان کو بے یارو مددگار خطہ بنایا تھا ۔ چونکہ اب سابقہ چوروں اور لٹیروں کو چوری کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جا رہا ہے اس لئے گلگت بلتستان کے معصوم عوام کو استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی حکومت ایسے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کرے گی جو عوام کے حقوق کو غضب کرنے کی کوشش کرینگے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا بیڑہ اُٹھایا ہے اور آج گلگت بلتستان ترقی کی راہ میں گامزن ہے جس پر مخالفین پریشان ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ہر حال میں پورے کئے جائیں گے۔اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق بھی مسلم لیگ(ن) ہی دلوائے گی جس پر کام جاری ہے ۔ہماری حکومت صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتی ہے ۔ہم ایسا کوئی وعدہ عوام سے نہیں کرینگے جو بعد میں پورا نہ کر سکیں ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ٹیکس قانون کو بھر پور سپورٹ کیا اور آج مسلم لیگ(ن) اُس کالے قانون کو ختم کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button