عوامی مسائل

غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

غذر (بیورو رپورٹ) غذر میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھوئی پاور پراجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود اس پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ اور پھنڈر کے علاقے میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے حالانکہ سہلی ہرنگ پاور پراجیکٹ کا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گزشتہ ماہ افتتاع کیا تھا جس سے ضلع کے عوام خوش تھے کہ اس سال لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی مگر اس سال جو لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی گاہکوچ میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری آفراد کا کاروبار بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے دوسری طرف بجلی کی کم وولٹیج اور انکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری طرف تھوئی پاور پراجیکٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود بھی بجلی کی عدم فراہمی سے عوام پریشان ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button