اہم ترینخبریں

چلاس میں بجلی فراہمی کا نظام خستہ حال، پول اور تاریں گرنے کے لئے تیار

چلاس (مجیب الرحمان) شہر میں موجود بجلی فراہمی کا نظام خستہ حال ہو گیا۔ بجلی کے پول اور تاریں گرنے کے لئے تیار انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

شہریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ برقیات کے لائن مینوں کی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہوگئیں۔ بجلی کے کھمبوں پر چڑھتے وقت گرنے سے بچنے کی خاطر کھمبوں کو ہی سہارا دیا جانے لگا۔ صدیوں پرانے ابتدائی ٹرانسمیشن سسٹم کو تاحال استعمال میں لایا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ملازمین کے لئے حفاظتی کٹ بھی فراہم نہیں کی جا سکی ۔جس کی وجہ سے اب تک سینکڑوں چھوٹے ملازمین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کچھ جسمانی طور پر معذور ہو کر بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔دوران ڈیوٹی زخمی اور جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لئے محکمانہ طور پر کوئی مالی معاونت اور گھر کے فرد کو ملازمت تک بھی نہیں دی جا سکی نہ ہی علاج معالجے کے لئے محکمے کی جانب سے کوئی بندوبست کیا جا سکا۔

شہریوں نے سروے میں بجلی کی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹوٹے کھمبوں کی از سر نو تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button