خبریں

شاہراہ بٹو گاہ دو ارب بارہ کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگی ، حاجی جانباز خان

چلاس ( شہاب الدین غوری ) وزیر زراعت ، لائیو سٹاک گلگت بلتستان حاجی جانباز خان نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں عرصہ دراز سے رکا ہوا ترقیاتی کام چل پڑا ہے ۔ دیامر میں اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ، پہلے حلقے میں اس لیئے نہیں آتا تھا کہ کو ئی کام نہیں ہو رہا تھا ، اب ہر ماہ باقاعدگی سے چلاس کا دورہ کروں گا ، اب مجھے یقین ہے کہ ترقیاتی منصو بے مکمل ہوں گے ۔ میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے مفاد میں سینکڑوں سکیمیں دے چکا ہوں۔ ضلعی انتظامیہ ،پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ برقیات اور دیگر محکمے میری سکیموں کا جلد ٹینڈر کر کے ٹھیکداروں سے کام لے اور منصو بے بروقت مکمل کرائے ۔

چلاس میں چو بیس انچ پائپ لائن سکیم ، باب چلاس تا بازار روڈ ، آٹھ انچ بٹو گاہ پائپ لائن سکیم اور واٹر ٹینک جلیل گائوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی پٹری سے اتر چکاتھا ترقیاتی منصو بوں کے ٹینڈر ہو تے تھے لیکن کام ایک پیسے کا نہیں ہو تا تھا جس کی وجہ سے چلاس آنے کو دل نہیں کرتا تھا لیکن اب اللہ کے فضل سے ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے اس کا کریڈٹ صوبائی حکومت، کمشنر دیامر ڈویژن اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے بعض قابل اور فرض شناس انجینئرز کو جاتا ہے ۔ حکو مت کے پاس پیسوں کی کو ئی کمی نہیں ہے ٹھیکدار کام کر یں تو ان کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ضلع دیامر کے ترقیاتی منصو بوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کے واضح احکامات ہیں کہ تمام تر منصو بے اسی حکو مت کے دور میں مکمل کیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چلاس میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے ، 24 انچ اور 8 انچ پائپ لائن سکیم مکمل ہو نے سے پانی بحران کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر کے علاوہ تیسری شاہراہ بٹو گاہ دو ارب بارہ کروڑ کی لاگت سے تعمیر کر رہی ہے ، یہ سڑک محفوظ بھی ہو گی اور حادثات بھی نہیں ہو ں گے۔ سیلاب کا بھی خطرہ نہیں ہے ہر لحاظ سے یہ شاہراہ محفوظ ہے ، اس کی تکمیل سے سیاحوں کو بھی فائدہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر دیامر ڈویژن ایک قابل اور بہترین منتظم اعلی ثابت ہو ئے ہیں مو جو دہ حکو مت کی مدت ختم ہو نے تک ان کا تبادلہ نہ کیا جائے ۔کمشنر اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر تازہ گل دن رات محنت کر رہے ہیں ۔اب مجھے اُمید ہے کہ دیامر میں ترقیاتی منصوبے تیزی کے ساتھ مکمل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں اربوں کی سکیمیں رکھا ہے ،تھور،ہڈور،بٹوگاہ ،کھنرویلی اور ہیڈ کوارٹرمیں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا ہے۔ چلاس کے حلقے میں14مائیکروہائیڈل کا ٹینڈر ہوچکا ہے جن کے مکمل ہونے سے چلاس میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ،تعلیم ،تعمیرات عامہ،محکمہ برقیات اور دیگر شعبوں میں بہتری آرہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button