خبریں

نگر : ڈپٹی کمشنرکو ریلی کی شکل میں ڈی سی کیمپ آفس پہنچایا گیا

نگر ( اقبال راجوا) جب تک ضلع نگر میں رہونگا تب تک پوری دل و جان لڑا کر نگر میں مثبت تبدیلیاں لے کر آئیں گے ، ڈی سی نگر نوید احمد کا ضیافت سے قبل غیر رسمی بات چیت۔ فرائض کی انجام دہی کے لئے گلگت سے آنے والے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کا نگر پہنچنے پر نمبر داران اور اکابرین کا زیرو پوائنٹ نگر پرشاندار استقبال۔

ڈپٹی کمشنر نگر کو ریلی کی شکل میں ڈی سی کیمپ آفس پہنچادیا گیا۔ کیمپ آفس میں ہلکی ضیافت پر اپنا پہلا حکمنامہ یہ کہہ کر جاری کر دیا کہ ڈی سی آفس کے تما م سٹاف صبح ۸بجے سے پہلے دفتر پہنچ جائیں اور چار بجے کے بعد آفس سے جانا ہے یا نہیں ان کی مرضی ہو گی۔

سابق ڈپٹی کمشنر نگر رانا محمد وقاص انور کے تبادلے کے ایک مہینے تک ڈپٹی کمشنر نگر کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ آج ضلع نگر آمد کے موقع پر حسب روایت ڈپٹی کمشنر کو زیرو پوائنٹ نگر کے مقام پر نمبردار شیرباز علی ،نمبر دار آزاد علی ،نمبر دار محمد اسمائیل،نمبر دار غلام عباس اور نمبر دار نیات علی کے ساتھ متعدد عمائدین نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ہار پہنا یا ۔

ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے شاندار استقبال پر عمائدین و اکابرین کا شکریہ ادا کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی شکل میں انہیں ڈی سی کیمپ آفس سکندر آباد پہنچایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے ابتدائی حکم کے طور پر ڈپٹی کمشنر دفتر کے تمام ملازمین کو وقت کی پابندی کی خصوصی ہدایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ جب تک رہیں گے علاقے کی بھرپور خدمت سے نگر میں معنی خیز تبدیلیاں لائیں گے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نگر اپنی پوری دلجمعی اور دیانت داری سے علاقے کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے محنت کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button