خبریں

ضلع ہنزہ میں کروڈں روپے لاگت کے مختلف عوامی مفاد کے منصوبوں پرکام جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ایل جی آئنڈ آر ڈی کے زیر نگرانی ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں اس وقت کروڈں روپے لاگت کے مختلف عوامی مفاد کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن میں خصوصی لنک روڈ کی مرمت اور کنکریٹ ، واٹر چینلز، پبلک لائبریز، پینے کا صاف پانی ، سٹیریٹ لائتس اور دیگر اہم عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا ظہار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ضلع ہنزہ غلام دستگیر خان نے ہنزہ میں چلنے والی مختلف منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں ایل جی اینڈ آر ڈی کے زیر نگرانی لنک روڈ پر کنکریٹ بچھانے کے علاوہ مصروف ترین بازاروں میں سٹریٹ لائٹس اور پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر چینلزاور پائپ لائین ، پانی کی سٹوریج کے لئے مقامی ایل ایس اوز کے ساتھ ملکر عوام کی مشکلات میں کمی کرنے کے لئے محکمہ اپنا کردار ادا کر رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف سال 2016-17میں رکھی گئی منصوبے آخری مراحل میں ہے بلکہ 2017-18کے سیکموں پر کام بھی بڑی تیز رفتاری کے ساتھ کام کیا جا رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ جہاں پر بھی اس وقت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جاری شدہ منصوبے پر کام کیا جا رہا ہیں ان کاموں پر روزانہ کے بنیاد پر ہمارے انجینئرز اور سب انجینئر ز کام کی معیارپر نگرانی کر رہے ہیں اور جہاں پر بھی کام کیا جا رہا ہے پروجیکٹ ٹیمیں ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس پر ہمیں اطمینان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button