اہم ترینخبریں

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان وعباسی سے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان وعباسی سے ملاقات ،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی اور پائب لائن میں منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی اس موقع پر وزیر اعلی نے پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے منصوبوں ،گلگت بلتستان میں ٹیکس ایشیو اور سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی اور ڈیولپنمٹ فنڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی موجودہ ٹیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی ذکرکیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے پر فیصلہ کیا جائے جس پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکس ایشیو اور آئینی مسئلے پر فیصلہ میں عوامی خواہشات کو مدنظر رکھیں گے اور ایسا فیصلہ کریں گے کہ جس سے گلگت بلتستان کے عوام مطمعن ہوں گے۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل تیز تر ہو اس سلسلے میں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button