خواتین کی خبریں

ہنزہ: 60 سے زائد ضرورت مند خواتین کو جیمز اینڈ جیولری کی تربیت

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہاتھ سے بنائی گئی جیولری کو مارکیٹ تک رسائی کے لئے نہ صرف EPBبلکہ کاڈواور AKRSPبھی ہرممکن تعاون کرینگے تاہم زیورات میں مزید خوبصورتی لانے کے لئے محنت جاری رکھیں تاکہ نہ صرف ضلع ہنزہ اور نگر بلکہ گلگت بلتستان سطح پر خواتین کو ہنرسکھانے کے لئے آپ میں سے ماسٹر ٹرینرزمنتخب ہو۔ ان خیالات کا اظہار یوایس ایڈ کے تعاون سے ایل ایس او شناکی نے 60سے زائد ضرورت مند خواتین کو جیمز اینڈ جیولری کی تراش کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان، سی ای او کاڈو کمال الدین، نمائندہ AKRSPابراہیم اور دیگر مقررین نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اس طرح کی ہنر سکھانے میں پورے معاشرے کی اصلاح ہوتی ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ چھ ماہ کے طویل عرصے میں ضرورت مند خواتین کو جیمز اینڈ جیولری کی ترش کاکام سکھایا گیا جس کی بدولت گھر بیٹھ کر روز گار کے ذریعہ پیدا ہو سکتے ہیں ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کی تعاون سے قیمتی پتھروں کی تراش کے سامان مہیا کیا گیاہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں تاکہ اپ کی ہاتھوں سے بنائی گئی جیمز اینڈ جیولری کو مارکیٹ تک رسائی ہو اور آپ کی محنت کا صلہ آپ کے گھر کی دہلز پردینے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

چھ ماہ کے دوران پتھروں کی خراش و تراش کے تربیت کے دوران بنائی گئی جیولری کی نمائش بھی ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایل ایس او شناکی کے چیرمین شیر عالم نے خواتین کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنانے کے لئے یوایس ایڈ اور ضلعی انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button