خبریں

گانچھے : ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر لوگوں نے گھریلو اشیاء کو سٹاک کرنا شروع کر لیا

گانچھے ( محمد علی عالم ) ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر لوگوں نے گھریلو اشیاء کی سٹاک کے بازاروں کا رخ کر لیا ہے خپلو بازار میں معمول سے ہٹ کے لوگوں کا رش نظر آنے لگا ہے ہر کوئی گھریلو اشیاء کی خریداری میں مصروف عمل ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مطالبات حل ہونے کی صورت میں انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کیمٹی کے فیصلے کےتحت غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال امکان ہے ایسا ہونے کی صورت میں گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آسکتی ہے اس سے بچنے کے لئے خریداری کر رہے ہیں۔

دوسری طرف جمعہ کے روز فلاحی کمیٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ لوگ گھریلو اشیاء کی سٹاک کر لیں حکومت مطالبات کی حل میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے 23 نومبرآنے میں صرف ایک روز باقی ہے تاہم حکومت نے ڈیڈلائن پر کوئی کام نہیں کیا ہے اس لئے دوبارہ ہڑتال متوقع ہے۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے مارکیٹ میں لوگوں کا رش زیادہ بڑ گیا ہے لوگ مہینہ کا راشن کے حساب خریداری کر رہے ہیں

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button