خبریں

پیپلز پارٹی لیبر ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی عہدداروں کا اعلان کر دیا

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی لیبر ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی عہدداروں کا اعلان کر دیا جس میں گلگت جٹیال سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم رہنما ثناء خان کو صدر ،ھنزہ سے پارٹی کے درینہ رہنما ڈاکٹر افسر جان کو سینئر نائب صدر جن کہ نگر سے پی پی پی کے رہنما رجب علی کو صوبائی جنرل سیکریڑی مقرر کر دیا گیا اور صوبائی جنرل سیکریڑی اینجئر محمد اسماعیل نے باقاعدہ نوٹیکفیشن بھی جاری کر دیا ۔ پی پی پی میڈیاسیل گلگت بلتستان کے مطابق دیگر عہدرواں میں سکردو سے پارٹی کے رہنما رسول آپو کو صوبائی سیکریڑی اطلاعات جب کہ دیامر سے پارٹی کے رہنما معذب خان ، استوار سے شاہ رئیس خان گانچھے سے محمد خان مچلو،گلگت سے فداعلی کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا اور ساتھ ہی غذر سے محمد نبی کو ڈپٹی جنرل سیکریڑی ،گلگت سے بشارت جعفری کو ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات جب کہ گلگت سے ہی محمد سیلم کو رابط سیکریڑی مقرر کر دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button