خبریں

صوبائی حکومت وزیراعلی کے اعلان کردہ یاسین سب ڈویژن نوٹیفکشن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

یاسین (معراج علی عباسی) وزیراعلی گلگت بلتستان کے جانب سے تحصیل یاسین کو سب ڈویزن کا درجہ دے کر ایک ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے اور مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سئنیرنائب صدر غلام محمدکو فوری طور پر صوبائی حکومت میں عہدہ دینے کے اعلان پر عمل درآمد میں تاخیر سے عوام یاسین میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کی بجاے چار ہفتے گزر گئے یاسین کو سب ڈویزن بنانے کی اعلان پر صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور نہ یاسین کے ہردل عزیز سیاسی شخصت غلام محمد کو عہدہ دیا گیا ۔ وزیراعلی کی جانب سے یاسین کے تعمیر وترقی کے حوالے سے اعلانات نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ تاریخی اور بے مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیک ن کے رہنما ریٹائرڈ ایس ایم افضل امان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلی کے اعلان کردہ اعلانات پر عمل درآمد اور خاص کر یاسن کو سب ڈویزن بنانے اور غلام محمد کو صوبائی حکومت میں شامل کرکے عوام یاسین اور ن لیگ کے کارکنوں میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعلی گلگت بلتستان کے عوامی اجتماع میں کی ہوئی تقریر کےاوپرحرف بہ حرف اعتماد ہے۔ ہم سمجھتے ہے کہ یاسین کے تعمیروترقی کے لےوزیر اعلی نے جو تاریخی اعلانات کیا ہےان منصوبوں پر کام کے آغاز میں وقت لگے گا۔ کیونکہ ان منصوبوں کے آغاز وتکمیل پر بہت بڑی بجٹ چاہئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button