خبریں

شہید اشرف نور گلگت بلتستان کے ایک قابل فخر سپوت اور ایماندار آفیسر تھے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

اسلاام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پشاور میں اندوہناک واقعہ میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے گلگت بلتستان کے سپوت ایڈیشنل اے آئی جی خیبر پختون خوا اشرف نور کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اشرف نور گلگت بلتستان کے ایک قابل فخر سپوت اور ایماندار و قابل پولیس آفیسر تھے شہید اشرف نور نے پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری اور آخر اپنی جان بھی ملک و قوم کے نام کر دی ۔

وزیر اعلی نے اشرف نور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اشرف نور کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کھبی پر نہیں ہو سکا ہے۔ اللہ شہید کے لواحقین کو صبر جمیل اور شہید کے درجات بلند کرے

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button