متفرق

مہدیت امید بشریت کنونشن گنش ہنزہ میں منعقد ہوا

ہنزہ (پ۔ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن القائم یونٹ ہنزہ کا 16کنونشن بعنوان مہدیت امید بشریت کنونشن گنش ہنزہ میں منعقد ہوا جس میں برادر شہاب الدین کو دوسرے مرتبہ یونٹ صدر منتخب ہوگیا۔کنونشن میں بزرگان ،سنیئرز اور محبین و ممبران کا کثیر تعداد نے شرکت کی۔نومنتخب صدر سے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈدیژن کے صدر برادر عارف حسین علی جانی نے حلف لیا۔

ڈویژنل صدر برادر عارف حسین علی جانی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان سرزمین پاکستان پر خدا کی ایک عظیم نعمت ہے جس کی جیتنی قدر کی جائے کم ہے ،یہ واحد درسگاہ ہے جہاں سے نوجوانون نسل کو تربیت ملتی ہے یہ وہ تنظیم ہے جو جوانوں کو اس نفسا نفسی کی دور میں دین خدا کی طرف ہدایت دیتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دور حاضر میں دشمنان دین و پاکستان نے ہمارے جوانوں کے خلاف سازشوں کا جال ڈالا ہے تاکہ ہمارے جوان ان کی باطل تقلید کا حصہ بن جائے جو کہ اسلام اور وطن عزیز کے لیے بہت نقصان دہ ہے لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دشمن کے ان سازشوں کے خلاف نوجوانوں کا ایسا تعلیم و تربیت کرے جو اسلام اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر سکے۔

ہنزہ گلگت بلتستان اور پوری دینا میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے جس میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہے ،ہنزہ کے امامیہ برادران کو چاہیے کہ وہ بہت حساس رہے کیونکہ دشمن کے ثقافتی یلغار سے اپنے معاشرے کو بچا سکے۔پاکستان کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں لبیک یا رسول اللہ کے شرکا پر ریاستی دہشت گردی قابل مزمت ہے اور پنجاب حکومت نے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کا حد کردی ،آئی ایس او پاکستان کا سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی کا اغوااور ابھی تک اس کو عدالت کے سامنے پیش نہ کرنا آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی اس ریاستی دہشت گردی سے پاکستان کے محب وطن شہریوں کو بچائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button