اہم ترینخبریںمعیشت

صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکسزکے خاتمے کی نوٹفیکشن پر بلتستان ریجن میں ہڑتال موخر کردی گئی

سکردو ( بیورو چیف )انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی نے مشروط طو ر پر بلتستان ریجن میں ہڑتال موخر کردی، تمام ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ سکرددو میں صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ،رکن کونسل وزیر اخلاق کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین مولانا سلطان رئیس اور انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر نے سکردو میں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور رکن کونسل وزیر اخلا ق حسین سے کامیا ب مذاکرات کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکسزکے خاتمے کی نوٹفیکشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلتستان ریجن میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک کے لئے موخر کردی ہے۔

یادگارگار شہدا پر عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے باقاعدہ نوٹفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے گلگت بلتستان بھر میں عائد لوکل ٹیکسسزکے خاتمے کا اعلان کیا اور انجمن تاجران و عوامی ایکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت کی نوٹفیکشن کو دیگر لاگو ٹیکسز کے خاتمے تک مشروط کرکے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے بعد تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹس کھل گئے جبکہ بلتستان ریجن کے دیگر اضلاع شگر ،گانچھے اور کھرمنگ میں بھی معمولات زندگی اس اعلان کے بعد بحال ہوگئے۔

یادگار شہدا سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد اور انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ جب تک گلگت بلتستان میں لاگو تمام تر ٹیکسز کا باقاعدہ خاتمہ نہیں ہوگا احتجاجی تحریک جاری رہے گی ، ہڑتال مشروط طور پر ختم کیا گیا ہے۔ اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آمد کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے فوری ہڑتالوں اور احتجاجی کالز معطل کی گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button