سیاست

سابقہ کونسلر و رہنما مجلس وحدت المسلمین قیصر عباس ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

گلگت(رپورٹر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدرامجد حسین ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر و سابقہ ڈپٹی سپیکر جمیل احمد ،زوا ر فدا حسین ،اقبال رسول نے مشترکہ طور پر برمس میں سابقہ کونسلر قیصر عباس درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی طور پر وزیر اعلیٰ بننے والے حافظ حفیظ الرحمان عوام کی بجائے اپنے ٹھیکیداروں اور مسلم لیگ ن کے ورکروں کو نوازرہے ہیں۔ جسطرح نواز شریف عبرت کا نشان بنے ہیں حفیظ الرحمن بھی جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے دن گنے جاچکے ہیں انشاء للہ عوام جلد سرخرو ہونگے۔ اپوزیشن کے ا یام میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اقتدار میں تو ہر کوئی پارٹیوں شمولیت کرتے ہیں مگر آزمائش کے دوران کونسلر قیصر عباس اور درجنوں افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ایک انقلابی اقدام ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کو ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی بنیادی حقوق دئے اور عوام کو سیاسی ،سماجی اور عوامی حقوق کا سوج بیدار کیا۔ برمس کو گلگت کی سیاست میں اہم مقا م حاصل ہے۔ گلگت میں امن و آمان کیلئے برمس کے عوام کا اہم رول رہا ہے۔ قیصر عباس کی شمولیت سے پیپلزپارٹی حلقہ ایک میں مضبوط اور اہم کردار ادا کرے گی ۔اتحاد و اتفاق سے ہی معرکے سر کئے جاتے ہیں۔ اس سے قبل جو ہوا وہ ایک ڈراونا خواب تھا جسے بھلا کر ہی ملکرآگے بڑھنا ہوگ۔ا انشاء اللہ پیپلزپارٹی ہی گلگت بلتستان میں واضح کامیابی حاصل کرے گی

سابقہ ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن فرقہ واریت کے پیداوار ہے۔ انہوں نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔ میں حفیظ کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں کہ انکم ٹیکس کا ایک پیسہ گلگت بلتستان کو نہیں ملنا ہے ہم ٹیکس تب دیں گے جب قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائدگی ملے۔ جی بی عوام سے لئے جانے والا ٹیکس کونسل اور وزیر وزراء کے عیاشیوں کیلئے خرچ ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جھوٹ کی سیاست کا جلد اختتام ہونے والا ہے۔ مرکزی حکومت نے ساڑھے چار سال کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق پیپلز پارٹی ہی دے گی اور گلگت بلتستان کوپانچواں صوبہ بنائی گی۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اپنے منشور میں بھی آئینی صوبے کا مطالبہ درج کیا ہے۔ ہم عملی سیاست کرتے ہیں، برمس کے عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہی سے کامیابی ملی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

تقریب سے دیگر راہنماوں نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے خدمات کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی نے گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دی ہے اور پی پی ہی آئینی حقوق بھی دے گی۔ پیپلز پارٹی کے سوا دیگر پارٹیوں کا علاقے کے عوام کیلئے کوئی خدمات نہیں۔ ہم امید رکتھے ہیں کہ بہت جلد دیگر لوگ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ گلگت بلتستان ہی نہیں مرکز میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی ۔

اس سے قبل سابقہ کونسلر برمس قیصر عباس نے پیپلز پارٹی کے قائدین کو برمس انکے گھر آ مد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید زوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور بلاول بھٹو ،آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیااوربرادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی غریبوں کی پارٹی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹوکے گلگت بلتستان کے عوام پر احسانات ہیں اور پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے اور نجات دہندہ ہے۔

سابقہ کونسلر قیصر عباس کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر انکے رہائش گاہ برمس میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئیں جس میں سینکڑوں عمائدین برمس سمیت پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن شریک تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ،سابقہ ڈپٹی سپیکر و پیپلزپارٹی کے نائب صدر جمیل احمد ،سابقہ چیئرمین بلدیہ پی پی کے مرکزی راہنماء زوار فدا حسین،پیپلز پارٹی گلگت کے صدر اقبال رسول ،میرباز کیتھران سمیت سینکڑوں پیپلز پارٹی کے ورکرز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سال 2015کے الیکشن میں برمس مجلس وحدت المسلیمین کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ برمس کے عمائدین کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد برمس سے وحدت المسلیمین کو نقصان ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button