اہم ترینماحول

نگر: محکمہ تعمیرات اوراے کے ڈی این میاچھر ویلی میں زمین کی کٹاؤ اور سرکاؤ روکنے کے لئے پراجیکٹ پر کام کرینگے، سیکریٹری داخلہ بلال میمن

نگر ( اقبال راجوا) محکمہ تعمیرات عامہ نگر کے ساتھ ملکر اے کے آر ایس پی اور اے کے ڈی این میاچھر ویلی نگر میں زمین کی کٹاؤ اور سرکاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر چھہ کروڑ روپے سے منصوبہ سازی مکمل کر لیں گے اس کی فیزیبیلیٹی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ڈی ایف او نگر نے پہلے سے ہی چار کروڑ روپے کے منصوبے پر کام شروع کئے ہوئے ہیں ۔ آج سیکریٹری داخلہ بلال میمن نے میاچھر کے علاقے کا دورہ کیا اور زمین سرکنے اور کٹاؤ کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ان کے ساتھ ڈی ایف او نگر صابر حسین ،ایگزیکٹیو انجینئیر محکمہ تعمیرات عامہ اقبال حسین ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر غفران اللہ بیگ اور ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد شامل تھے۔

ذرایع نے بتایا کہ سیکڑیٹری داخلہ بلال میمن نے میاچھر ویلی میں عوامی وفد سےملاقات میں کہا کہ عوامی مشکلات کو حل کرنے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقے کی صورتحال جاننے کے لئے آیا ہوں ۔ ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنے کے لئے ارلی الارم نظام اور کنٹرول روم قائم کر لئے جائیں گے تا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بر وقت اطلاع کی جا سکیں ۔

محکمہ جنگلات زمینی کٹاؤ اور پانی کے بے قابو بہاؤ روکنے کے لئے دریا کنارے پر سیمنٹیڈ چوڑی دیوار اور زمین کی مختلف پرتیں بنا کر گہری جڑوں والے درخت اگائے جا ئیں گے۔ اس کے لئے چار کروڑ روپے کی منصوبے بنائے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ نگر کے ساتھ منصوبہ سازی کیلئے AKRSPاور AKDN کروڑوں روپے کی منصوبہ بنا کر محکمہ منصوبہ بندی میں شامل کئے جائیں گے۔کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سیوریج سسٹم اور سیمنٹید ڈرین بنا کر ہر چشمے اور گلیشئیرز سے نکل کر زمین میں جذب ہونے سے بالکل روکا جائے گا اور سیدھا دریا میں گرایا جائے گا۔ علاقے کے افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی اور کسی بھی حادثے کی صورت میں رضاکاروں سے بھر پور مدد لی جائے گی۔ جبکہ ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان بلال میمن نے فوکس کے ادارے کو راکا پوشی کے بل مقابل ضلع ہنزہ کی وادی خانہ آباد ہنزہ میں پہاڑ سرکنے کے عمل کےبارے میں بھی فیزیبلٹی بنا کر محکمہ منصوبہ بندی کوجمع کرنے کی ہدایت کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button