اہم ترینجرائم

تانگیر: گرفتاری کے خوف سے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو اشتہاری مجرمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

چلاس(کرائم رپورٹ) جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے لئے پولیس نے تانگیر کی سر زمین تنگ کردی۔گرفتاری کے خوف سے ترک سکونت کرنے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو اشتہاری مجرمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس میڈیا لیزان کے مطابق تھانہ تانگیر گبر کو مقدمہ علت نمبر 16/17 زیر دفعہ 324/34میں مطلوب اشتہاری مجرمان راج الدین ولد صمداللہ سلطان ولد بلناس ساکنان پھروڑی تانگیر گرفتاری سے بچنے کے لیے برقعہ پہن کر تانگیر پل پہنچے جہاں پر پولیس نے انہیں دھر لیا اور گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس پی دیامر نے ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور انعامات سے بھی نوازا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک عرصے سے ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی قیادت میں دیامر پولیس جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاری کے خلاف بر سر پیکار ہے۔جس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button