خبریںگلگت بلتستان

چیف جج چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس علی بیگ نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا

گلگت(پ ر) چیف جج چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس علی بیگ نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔ گورنر سکریٹریٹ میں گورنر جی بی میر غضنفر علی خان نے چیف جج وزیر شکیل احمد سے جبکہ چیف جج وزیر شکیل احمد نے جسٹس علی بیگ سے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر چیف جج چیف کورٹ وزیر شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ سمیت ماتحت عدالتیں درست سمیت پر کام کر رہی ہے ان سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو سستا انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہوگی ۔

مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے ماتحت عدالتوں میں خالی ججوں کی آسامیوں کو میرٹ کے مطابق جلد پر کیا جائے گا۔ تاکہ عوام کو سستا انصا ف کی فراہمی میں کوئی دشواری پید انہ ہو۔

حلف برداری کے سلسلے میں پر وقار تقریب جی بی گورنر سکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ تقریب میں گورنر جی بی ،وزیر اعلیٰ ،جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ جی بی جاوید اقبال ،جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز ،جسٹس محمد عمر ،چیف سکریٹری رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت الرحمن ، اسحاق احمد ،غلام عباس چوپا، منہاس حسین تمام ایڈیشنل و سول ججز وکلاء سیاسی و سماجی شخصیات سمیت آرمی کے آفسیران سکریٹری قانون رحیم گل نے شرکت کی ۔

تفصیلا ت کے مطابق مذکورہ بالا آسامیوں پر تقرریوں کی منظوری وزیراعظم پاکستان نے بطور جی بی کونسل دیدی تھی۔ جس کی روشنی میں 28 نومبر 2017 کو جی بی کونسل نے نوٹفکیشن جاری کردی تھی ۔جس کے تحت گزشتہ روز دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button