خبریںصحت

چین سے آئے ہوئےمیڈیکل ٹیم نے ۱۲۶ موتیا کے مریضوں کے آپریشن کیئے

گلگت ( پ ر) چین سے آئے ہوئے گیارہ رکنی میڈیکل ٹیم نے ۲۰نومبر سے۲۶نومبر تک ۲۰۱۷تک گلگت کا دورہ کیا۔ چین سے آئی ہوئی میڈیکل ٹیم کا علاقے کا پہلا دورہ تھا جس میں گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے ۱۲۶ موتیا کے مریضوں کے ضلعی مرکزی ہسپتال گلگت میں آپریشن کیئے گئے۔ وقت کی کمی اور خنجراب سرحد کی بندش کی وجہ سے یہ ٹیم دوسرے اضلاع نہ جا سکی۔ آئیندہ دورے پر یہ ٹیم بلتستان اور دیامر ڈویژن بھی جائے گی۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ چینی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر چلاس نہیں گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ وقت کی کمی اور درہ خنجراب کی بندش کے خدشہ کی وجہ سے ٹیم نے دورہ مختصرکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button